مکوآنہ (این این آئی)سٹینڈفورڈ یونیورسٹی امریکہ نے دنیا کے دو فیصد بہترین سائنسدانوں کی رینکنگ جاری کردی۔۔ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے تین پروفیسر دنیا بھر کے دو فیصد بہترین سائنسدانوں میں شامل ہوگئے۔ ریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ڈاکٹر تنویر حسین بھی بہترین سائنسدان قرار ڈے دیئے گئے۔
پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب اور ذوالفقار علی رضا کو بھی بہترین ریسرچ آرٹیکلز، سائیٹیشن اور امپیکٹ فیکٹر کی بنیاد پر بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے ریسرچرز نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کے حل پر تحقیق کی اور مقالہ جات لکھے جس بنیاد پر انہیں دنیا کے بہترین سائنسدانوں میں شامل کیا گیا۔