امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مایوسی کے شکار افراد کو ماورا حسین کا مشورہ

کراچی (این این آئی)ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ ماورا حسین نے ذہنی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے دوسرے لوگوں کو بھی اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔ماورا حسین نے اپنے بچپن کی تصاویر پر مبنی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تنہائی کے شکار افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی کے آخری تین سال اپنی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں گزارے، کیوں کہ جس طرح کی وہ بچی تھیں، انہیں اس طرح کا سکون اور وقت درکار تھا۔انہوں نے مایوسی کے شکار افراد کو مشورہ دیا کہ وہ روشنیوں سے دور بھاگنے کے بجائے اپنے اندر کی روحانی روشنی اور خوشی کو تلاش کرکے زندگی کو پرسکون گزاریں۔

اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ انہیں بہت زیادہ کام کرکے خود کو تھکانا نہیں چاہئیے۔ماورا حسین نے لکھا کہ میں اپنی صحت یا خود پر توجہ دینے کے معاملے پر شرمسار نہیں ہوں اور اپنی ذات کا خیال رکھنا ہر کسی کی ترجیح ہونی چاہئیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر 2020 نے مجھے کچھ سکھایا اور سمجھایا تو وہ یہ تھا کہ اپنی ذات، وجود اور صحت کا خیال رکھنا چاہئیے اور ہر کسی کو اپنی آواز سننی چاہئیے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved