کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن(پی آئی اے)نے پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)کو 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی ، جس کے بعد پی ایس او نے پی آئی اے کی پروازوں کو ایندھن فراہمی شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن کی فراہمی کا معاملے پر پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)کو 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی۔جس کے بعد پی ایس اونے پی آئی اے کے اہم روٹس کیلئے جانیوالی پروازوں کو ایندھن فراہمی شروع کردی، پی آئی اے نے یہ رقم یومیہ ادائیگی کی مد میں ادا کی ہے۔