امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسرائیل کو امریکی فوجی کمک پہنچ گئی،غزہ پر فضائی اور بحری اطراف سے حملے

تل ابیب (این این آئی )بدھ کی صبح اسرائیلی فوج نے طیاروں اور گن بوٹس سے غزہ کی پٹی پر بمباری جاری رکھی۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ حماس کو نشانہ بنا رہی ہے۔ دوسری طرف گولہ بارود سے لدا پہلا امریکی طیارہ اسرائیل پہنچ گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے کہا کہ اس کے درجنوں طیاروں نے غزہ کی پٹی میں الدرج اور التفاح محلوں کے علاقوں میں حماس کے 70 سے زائد ٹھکانوں پر بمباری کی۔اسرائیلی فضائیہ نے ایکس پلیٹ فارم(سابقہ ٹویٹر)پر اپنے آفیشل اکانٹ کے ذریعے نشانہ بنائے گئے علاقے کو حماس کے لیے پناہ گاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے سے بہت سی اسرائیل مخالف سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔

اسرائیلی بندوق بردار بوٹوں نے غزہ کی بندرگاہ کے بالمقابل الرشید اسٹریٹ اور شہر کے مغرب میں ساحلی پٹی پر شدید گولہ باری کی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ غزہ شہر کے مغرب میں ساحلی پٹی سے ملحقہ ہوٹلوں کو انتباہ موصول ہوا کہ انہیں خالی کر دیا جائے۔بدھ کی رات 30 سے زائد فلسطینی مارے گئے۔فلسطینی نیوز اینڈ انفارمیشن ایجنسی نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی کے جنوب، وسط اور شمال میں گھروں پربدھ کی رات اسرائیلی حملوں میں 31 شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

ایجنسی نے وضاحت کی کہ بمباری میں غزہ کی پٹی کے جنوب، وسط اور شمال میں خان یونس، النصیرات، دیر البلح اور تل الزعتر میں عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔نیوز ایجنسی نے اپنے نامہ نگار کے حوالے سے بتایا کہ یہ ہلاکتیں اور زخمی خان یونس کے شمال میں واقع النجر کے علاقے میں ان کے گھروں پر بمباری کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے النصیرات میں ایک مکان کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ دیر البلح میں گھروں پر بمباری کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں تل الزعتر میں ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے اور ملبے تلے اب بھی لاپتہ افراد موجود ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved