امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اگلے پانچ سال میں معیشت کو پیروں پر کھڑا کریں گے ، مہنگائی سے عوام کو نجات دلائیں گے،شہباز شریف

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے پانچ سال میں معیشت کو پیروں پر کھڑا کریں گے ، مہنگائی سے عوام کو نجات دلائیں گے،زراعت ، آئی تی ، معدنیات ، توانائی کے شعبوں کو خاص طور پر ترقی دیں گے ،نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں،

ان کا مستقبل ہمیشہ صرف نواز شریف نے سنوارا ہے ،نوجوانوں کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنا کاروبار کریں ، نوکریاں دینے والے بنیں ۔انہوں نے نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، ان کا مستقبل ہمیشہ صرف نواز شریف نے سنوارا ہے، نوجوانوں کو ترقی دے کر پاکستان کی غربت کم کریں گے،

وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی نوجوانوں کو روزگار ، تعلیم ، ہنر اور امید کے تحفے دیئے ، 2013سے 2018کے لئے نواز شریف نے نوجوانوں کے لئے 20ارب روپے کا پانچ سالہ تاریخی وزیر اعظم یوتھ پروگرام شروع کیا تھا ، پاکستان کی 68فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، نوجوانوں کو اس غالب آبادی کو سنوارنا ہے ، پرھانا اور ہنر مند بنانا ہے ، یہ صرف ہم کر سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دانش سکول جس طرح غریب اور محنتی طالب علموں کی زندگی بدل رہے ہیں ، اب ان کا دائرہ پورے پاکستان تک پھیلائیں ، ہر نوجوان کو لیپ ٹاپ دیں گے تاکہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2024سے 2029تک زراعت ، آئی تی ، معدنیات ، توانائی کے شعبوں کو خاص طور پر ترقی دیں گے ، اگلے پانچ سال میں معیشت کو پیروں پر کھڑا کریں گے ، مہنگائی سے عوام کو نجات دلائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنا کاروبار کریں ، نوکریاں دینے والے بنیں ، نوجوانوں کو ہنر بند بنائیں گے ، ان کے لئے بیرون ملک روزگار کا بندوبست کریں گے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved