لاہور( این این آئی) نامور اداکار ماریہ واسطی نے اپنی نئی ریلیز میں مداحوں کو منفرد مشورہ دیا ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماریہ واسطی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پرسکون زندگی گزارنے کا منفرد طریقہ بتایا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بریک ڈائون سے پہلے ایک بریک لے لیں، ورنہ آپ کا بریک فیل ہوجائے گا۔اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔