امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جناح ہائوس حملہ ، مقدمے میں گرفتار ملزمان کاجیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی) جناح ہائوس حملے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پنجاب حکومت نے ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ملزمان کا ٹرائل سنٹرل جیل لاہور میں ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق عسکری ٹاور پر حملے کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا، تھانہ شادمان پر حملے اور جلائو گھیرائو کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا ۔

واضح رہے کہ پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے عدالت میں جمع کرا رکھے ہیں۔اس حوالے سے جناح ہائوس حملہ کیس کے سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہائوس حملہ کیس میں گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہو گا ، انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید جیل میں جا کر ملزمان کا ٹرائل کریں گے، جناح ہائوس حملہ کیس میں ملزمان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں ملزمان کو روز جیل سے عدالت لانا اور واپس لے جانا مشکل کام ہے، ہماری کوشش یہی ہے کہ مقدمے کا ٹرائل جلد از جلد مکمل کرائیں ، اے ٹی سی کے رولز کے تحت جناح ہاس حملہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کی جناح ہائوس حملہ کیس میں ضمانت عدم پیروی پر خارج ہوئی، اگر چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہوئے تو انہیں بذریعہ ویڈیو لنک جیل ٹرائل میں شامل کیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved