کراچی(این این آئی)مدینہ سے ملتان پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز کا ایک ٹائر پنکچرتھاسولاسال پرانا بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ چودہ اور پندرہ ستمبر کو بھی ملتان ایئرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار رہا تھا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کانئے جیسا ایک ہی بوئنگ طیارہ باربارحادثات سے دوچارکیوں ہوتا رہا ہے۔
پروازپی کے716کی لینڈنگ کے بعدمعائنہ کیا گیا جس پرمعلوم ہوا ہے کہ طیارے کا18میں سے7نمبر والا ٹائرپنکچر تھا۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ طیارے نے مبینہ طور پر اسی پنکچرٹائر کے ساتھ لینڈنگ کی تھی رجسٹریشن ایپی بی ایچ وی کاحامل16سال پرانابوئنگ777 طیارہ ہے۔مذکورہ طیارہ14اور15ستمبرکوبھی ملتان ایئرپورٹ پرفنی خرابی کاشکاررہاتھا اسی طیارے میں18ستمبرکو بھی جدہ ایئرپورٹ پرفنی خرابی پیداہوئی تھی۔
28ستمبرکو جدہ ایئرپورٹ سے لاہورروانگی کے وقت بھی طیارے میں آتشزدگی ہوئی ہے آتشزدگی کے باعث یہی طیارہ28ستمبرسے30ستمبرتک جدہ ایئرپورٹ پرکھڑارہا تھا۔ خیال رہے کہ پی آئی اے کے طیارے میں آتشزدگی کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں،جن میں جدہ سے لاہور آنیوالے پی آئی اے کے طیارے سے منسلک رن وے پر موجود اے پی یونٹ میں آگ لگی۔طیارہ پی کے 760 جدہ سے روانگی کیلئے تیار تھا۔
پی آئی اے کے 275 مسافر ہوٹل منتقل کردیئے گئے۔متاثرہ طیارے کو 28 ستمبر کی رات 7بجے جدہ سے لاہور روانہ ہونا تھا ۔پرواز کی ممکنہ روانگی مقامی وقت کے مطابق گزشتہ شب 11 بجے ہونی تھی۔3روز کے دوران پی آئی اے طیاروں سے آتشزدگی کا چوتھا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔رجسٹریشن نمبربی ایچ وی کے بوئنگ 300 طیارے کی اڑان کے لئے درکارآلات کراچی سے روانہ ہونا تھے۔اندرون و بیرون ملک پی آئی اے طیاروں میں آتشزدگی کا گزشتہ 3 روزکے دوران یہ چوتھا واقعہ ہے ۔