امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایشین گیمز کرکٹ ، بنگلا دیش نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہراکر کانسی کا تمغہ جیت لیا

ہینگژو (این این آئی)ایشین گیمز کرکٹ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو6 وکٹوں سے ہراکر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم نے 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کے تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

بارش کی وجہ سے یہ میچ پہلے تیرہ اوورز تک محدود کردیا گیا تھا تاہم پاکستان کی اننگز کے دوران ہونے والی بارش کے سبب یہ میچ پانچ اوورز تک محدود ہوکر رہ گیا۔بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی جس نے پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رنز بنائے۔بنگلا دیش کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نظرثانی شدہ ہدف کے تحت جیتنے کے لیے 65 رنز بنانے تھے جو اس نے آخری اوور کی آخری گیند پر4 وکٹوں کے نقصان پر بنالیے۔

بنگلا دیش کی اس جیت کا سہرا یاسر علی اور عفیف حسین کے سرجاتا ہے، عفیف حسین نے 11 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے20 رنز بنائے۔یاسر علی نے صرف 16 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔پاکستان کی طرف سے ارشد اقبال تین وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہے۔اس سے قبل پاکستان کی اننگز میں مرزا بیگ نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور آٹ نہیں ہوئے۔ خوشدل شاہ نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved