لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے کیس میں بغاوت کی دفعات شامل ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید اور اعجاز چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے 21اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔تفتیشی افسر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔