امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایشین گیمز کرکٹ ،افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

ہینگژو(این این آئی)ایشین گیمزکے کرکٹ مقابلوں میں افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں اس کا مقابلہ ہفتے کے روز انڈیا سے ہوگا،پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان نے17.5 اوورز میں چھ وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا جبکہ انڈیا نے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے ہرایا،پاکستان کانسی کے تمغے کے لیے بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گا۔

افغانستان کی پاکستان کے خلاف آٹھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں یہ چوتھی کامیابی ہے۔پاکستان نے بھی چار میچ جیت رکھے ہیں۔جمعہ کے روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی۔پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان نے17.5 اوورز میں چھ وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔پاکستان کی اننگز میں عمیر یوسف دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

عامر جمال نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 14۔عرفات منہاس نے ایک چوکے کی مدد سے 13 اور روحیل نذیر نے ایک چھکے کی مدد سے10 رنز بنائے۔حیدرعلی 2۔ خوشدل شاہ 8 قاسم اکرم 9 اور آصف علی 8 رنز بناپائے۔افغانستان کی طرف سے لیفٹ آرم فاسٹ بولر فرید احمد نے 15رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔لیگ اسپنر قیس احمد نے 11 اور لیفٹ آرم اسپنر ظاہر خان نے 20 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور 35 رنز پر اس کی تین وکٹیں گرچکی تھیں تاہم نور علی زدران اور افسر ززئی کی 36 رنز کی قیمتی شراکت نے اس کی پوزیشن بہتر کردی نور علی زدران نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے39 رنز اسکور کیے۔ جس کے بعد کپتان گلبدین نائب کی جارحانہ بیٹنگ نے افغانستان کو جیت سے ہمکنار کردیا۔گلبدین نائب نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 26 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور عرفات منہاس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved