لاہور( این این آئی)24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 150 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 69،راولپنڈی میں 39،ملتان میں 11،فیصل آباد میں 4،گوجرانوالہ میں 15،شیخوپورہ میں 4،اٹک میں 3جبکہ قصور ، مظفرگڑھ، گجرات، اوکاڑہ اور ننکانہ صاحب میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 138مریض زیر علاج ہیں۔