امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئینگے، یہ سوال اب بار بار نہیں پوچھا جانا چاہیے، شہباز شریف

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کو منظور ہوا تونواز شریف 21اکتوبر کو پاکستان آئیں گے اس لئے یہ سوال اب بار بار نہیں پوچھنا چاہیے کہ وہ آ رہے ہیں کہ نہیں آرہے یہ بات ختم ہو جانی چاہیے ،نواز شریف کی وطن واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹیں حائل نہیں ،

ہماری لیگل ٹیم نے انہیں آنے کے لئے کہہ دیا ہے وہ قانون کا سامنا کرنے کے لئے ہر جگہ پیش ہوں گے ،2013اور2018میں عوام نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر ووٹ دیا ،ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے ووٹروں کی خدمت کرو، وطن واپسی سے قبل نواز شریف کی سعودی عرب روانگی کی تفصیلات کا علم نہیں لیکن گمان ہے وطن واپسی سے قبل انہوں نے اللہ کے گھر میں حاضری دینی ہو گی جہاں وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی دعائیں کریں گے ،

بلاول بھٹو اپنی جماعت کے چیئرمین ہیں ، ہماری اور ان کی سیاست علیحدہ علیحدہ ہے ، ہم نے انتخا ب لڑنا ہے لیکن عزت و احترام کے ساتھ لڑنا ہے ، ہم سب مل کر صاف اور شفاف انتخابات کے لئے کام کریں گے،ریاست بچ گئی ہے تو سیاست بھی بچ جائے گی ، ہمیں اپنی سیاست کے حوالے سے قطعاً کوئی ملال نہیں ہے،ہم بھی سیاست کو بچانے کیلئے ریاست کو ڈبو سکتے تھے، یہ کوئی مشکل کام نہیں تھا لیکن ہم نے فیصلہ کیا سیاست کو نقصان پہنچتا ہے پہنچ جائے ریاست بچ جائے،

اگر ریاست نہ بچتی خدانخواستہ جو حال ہوتا اسے بیان نہیں کیا جا سکتا ،نواز شریف کے پاس جو اپنا معاشی پروگرام جو قوم کی تقدیر کو بدلنے کا خاکہ ہے اسے 21اکتوبر کو مینار پاکستان پر قوم کے سامنے پیش کریں گے،احتساب سب کیلئے ہونا چاہیے ،بلا تفریق ہونا چاہیے ، آج تک احتساب کی لاٹھی صرف سیاستدانوں پر چلی ہے ،یہ تاریخ کا بڑا سیاہ باب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق ، مریم اورنگزیب ، سیف الملوک کھوکھر ، خواجہ عمران نذیر اور دیگر بھی موجود تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved