ممبئی(این این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھارت کو فیورٹ اورپاکستان کے آگے نہ جانے کادعویٰ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان ٹی 20 کی اچھی ٹیم ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ تبدیل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ اور وارم اپ میچز میں دیکھا ہے، پاکستان کم درجے کی ٹیم ہے،پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی۔
