امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خسارے میں چلنے والے بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی، فواد حسن فواد

اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پی آئی اے کی نجکاری ناگزیر ہے۔

نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے جمعرات کو حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا کہ خسارے میں چلنے والے بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی تاکہ قومی وسائل کے بڑے مالیاتی خسارے سے بچنے کے ساتھ ساتھ ان کی کام کرنے کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے۔

فواد حسن فوادنے عالمی بینک کے کنٹری ہیڈ ناجی بین ہسین سے ملاقات کی اور نگران حکومت کے نجکاری کے سٹریٹجک ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈیسکوز) کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

پریس ریلیز کے مطابق اس مشترکہ کوشش کا مقصد ان اداروں کے ذریعے ہونے والے کافی مالی نقصانات کا ازالہ کرنا ہے اور اس طرح حکومت پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت بشمول سول بیوروکریسی، عسکری قیادت اور سیاسی سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی نے متفقہ طور پر بڑے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جو پہلے ہی نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسلسل اور حیران کن مالی خسارے کے باعث نجکاری کے لیے اولین ترجیح بن کر ابھرا ہے، جس کی خسارے کی رقم اربوں روپے سالانہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان نقصانات کو دور کرنے اور اس کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پی آئی اے کی نجکاری ناگزیر ہے۔فواد حسن فواد نے پی آئی اے کی نجکاری کے منصوبے کے خاکہ کی وضاحت کرتے ہوئے اس کوشش کے ابتدائی مراحل میں عالمی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کو شامل کرنے کے حکومتی ارادے کا اظہار کیا۔

سب سے بڑا مقصد نجکاری کے عمل کے ذریعے انتہائی ضروری نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے پی آئی اے کے لیے ایک جامع ماڈل تیار کرنے کے ارادے پر روشنی ڈالی، جس میں مستقبل میں ممکنہ تعاون کے لیے عالمی بینک کلیدی شراکت دار رہے گا۔انہوں نے ڈسکوزکو ان کے خاطر خواہ سالانہ نقصانات پر بھی تبادلہ خیال کیا، جو اس وقت اڑھائی بلین ڈالر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے ساتھ دو نتیجہ خیز سیشن پہلے ہی ہو چکے ہیں جس کا بنیادی مقصدان نقصانات کو کم کرنے کے لیے ایک طویل مدتی رعایتی ماڈل بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved