امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پشاور ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین کی پاکستانی شہریت سے متعلق نادرا سے جواب طلب کرلیا

پشاور (این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق درخواستوں میں نادرا سے جواب طلب کر کے سماعت ملتوی کر دی۔افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس عبدالشکور اور جسٹس ارشد علی نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کا تعلق افغانستان سے اور پیدائش پاکستان میں ہوئی ہے،

پاکستانی شہریت کے حامل افغان مہاجرین کے شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں۔وکیل نے کہا کہ کئی افغان مہاجرین کی پاکستانی شہریوں سے شادیاں ہو چکی ہیں، پاکستانی شہریوں سے شادی کے باوجود پی او سی کارڈ نہیں دیا جا رہا۔لیگل ایڈوائزر نادرا شاہد عمران نے کہا کہ مہاجرین اور غیر ملکیوں میں فرق ہے۔ جسٹس عبدالشکور نے سوال کیا کہ آپ ہمیں بتا دیں کہ غیر ملکی اور مہاجرین میں کیا فرق ہے؟ شاہد عمران نے کہا کہ جینیوا کنونشن 1951ء میں اس کی وضاحت ہوئی ہے۔ جسٹس عبدالشکور نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آپ اگلی سماعت پر اس بات کی وضاحت پیش کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved