امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بابراعظم ورلڈکپ میں 3 یا 4 سنچریاں بنائے گا، سابق بھارتی کرکٹر کی پیشگوئی

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔ایک انٹرویومیں گوتم گمبھیر نے کہا کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے پاس جس طرح کی تکنیک ہے، مجھے لگتا ہے وہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے تین یا چار سنچریاں بنائیں گے۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ کپ 2023 بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستانی کپتان بابر اعظم دونوں کیلئے شاندار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہوم گرائونڈز پر روہت شرما کا ریکارڈ انتہائی شاندار ہے۔ وہ انڈیا میں 80 میچوں میں 58.42 کی اوسط سے 4148 رنز بنا چکے ہیں۔ انکے پاس تین یا چار ڈبل سنچریاں بھی ہیں لہذا مجھے یقین ہے کہ وہ واقعی ورلڈ کپ میں کچھ بڑا کرنے کیلئے بے چین ہوں گے۔واضح رہے کہ گوتم گمبھیر اس سے قبل بھی ورلڈ کپ میں بابراعظم کی پرفارمنس کے حوالے سے پیش گوئی کرچکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بابر اعظم کے پاس وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جس سے وہ ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved