امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت نے کینیڈا کو سفارت کاروں کوواپس جانے کی ڈیڈ لائن دیدی

واشنگٹن(این این آئی) بھارت نے کینیڈا سے کہا ہے کہ وہ 10 اکتوبر تک اپنے 41 سفارت کاروں کو وطن واپس بلا لے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کینیڈا کے اس شبہ پر سخت کشیدہ ہو گئے ہیں کہ بھارتی حکومت کے ایجنٹس کا کینیڈا میں جون میں سکھ علاحدگی پسند رہنما اور کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں کردار تھا جسے ہندوستان نے دہشت گرد قرار دیا تھا۔

بھارتی مطالبے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اخبار نے کہا کہ ہندوستان نے ان سفارت کاروں کا سفارتی استثنی منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے جو 10 اکتوبر کے بعد رہ گئے۔اخبار نے کہا کہ ہندوستان میں کینیڈا کے 62 سفارت کار ہیں اور ہندوستان نے کہا تھا کہ کل 41 کو کم کیا جائے۔ہندوستان اور کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے اس خبر پر تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ اس سے قبل کینیڈا میں ہندوستانی سفارت کاروں کے خلاف تشدد کی فضا اور ڈرانے دھمکانے والا ماحول تھا جہاں سکھ علیحدگی پسند گروپوں کی موجودگی نے نئی دہلی کو تنگ کر رکھا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved