امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ہے، بابر اعظم

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ہے، کنڈیشنز کے بارے میں علم ہے،سابق کرکٹرز سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری ہے، کوشش کریں گے کہ بطور ٹیم اچھا کھیل پیش کریں۔

منگل کو یہاں بابر اعظم نے ورلڈ کپ سے متعلق پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق کرکٹرز سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری ہے، کوشش کریں گے کہ بطور ٹیم اچھا کھیل پیش کریں۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ اس مرتبہ کپتان کی حیثیت سے کھیل رہا ہوں، کوشش ہے کہ ہم جیت کر آئیں، احمد آباد میں کھیلنے کے لیے پْرجوش ہوں، بڑا ایونٹ ہیرو بننے کا ٹائم ہوتا ہے، سب کھلاڑیوں کے لیے ورلڈ کپ اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ہی لڑکوں کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے ہیں، ایشیا کپ کے دو میچز میں ہم اچھا نہیں کھیلے، ہر میچ میں مختلف غلطیاں ہوتی ہیں آپ کبھی مطمئن نہیں ہوسکتے، ہر روز آپ کو نیا کچھ سیکھنا پڑتا ہے۔کپتان نے کہا کہ فیلڈنگ کو مزید بہتر کرنا ہے، مداح ہمارے جہاں بھی ہوں گے ہمیں سپورٹ کرتے رہیں گے، میرے اسپنرز بہترین ہیں، مانتا ہوں ابھی پرفارمنس اچھی نہیں ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ مستقبل میں غلطیاں نہ ہوں، ٹیم کمبی نیشن کا فیصلہ میچ کے روز کنڈیشن دیکھ کر کریں گے،

اہم ہے کہ آپ نے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا ہے، ورلڈ کپ کے لیے جو کھلاڑی جارہے ہیں انہیں فخر محسوس کرنا چاہیے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مڈل اوورز میں ہم اچھا پرفارم نہیں کر پا رہے، خود سے زیادہ 15 کھلاڑیوں پر یقین رکھتا ہوں۔واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved