لاہور ( این این آئی)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مردپولیس اہلکاروں کو خواتین کی حراست سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ نو مئی کے مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے ۔فوجی مقامات پر حملوں خاص طور پر جناح ہائوس کے اندر اور باہر موجود خواتین سے لیڈیز پولیس اسٹیشن میں آکر خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت برتنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پنجاب حکومت کے مطابق 9 مئی کے 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین اس وقت مطلوب ہیں۔فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا ،فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے اور کوشش کی جائے کہ انہیںخواتین پولیس اسٹیشن میں رکھا جائے۔محسن نقوی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آرز میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔فوجی مقامات پر حملوں خاص طور پر جناح ہائوس کے اندر اور باہر موجود خواتین سے لیڈیز پولیس اسٹیشن میں آکر خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت برتنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔