لاہور( این این آئی)لاہور پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی پر سکیورٹی پلان تیار کرلیا،ائیرپورٹ سے مینار پاکستان تک سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ،
ممکنہ سیاسی کشیدگی کے پیش نظراینٹی رائٹ فورس کو الرٹ رکھا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس کے اجلاس میں امن وامان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس اور ٹریفک پولیس حکام نے ائیرپورٹ سے مینارپاکستان تک روٹ کا دورہ بھی کیا۔