امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سٹیٹ بینک نے مزید دو منی ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیئے

کراچی(این این آئی) اسٹیٹ بینک نے مزید دو ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کردیے، یہ فیصلہ قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کے پیش نظر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ سے متعلق قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت 2 منی ایکسچینج کمپنیوں کا لائسنس معطل کردیا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مذکورہ دونوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔مراسلے میں کہا گیا تھا کہ دونوں کمپنیوں کے خلاف حوالہ ہنڈی اورکرنسی اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں، ان کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایک مقامی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ 3 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے، اجازت نامہ ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر معطل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مقامی ایکسچینج کمپنی کے صدر دفتر، برانچوں اور فرنچائزز کو سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک اور مقامی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ قواعد کی خلاف ورزی پر تاحکم ثانی معطل کیا گیا ہے، ایکسچینج کمپنی، اس کے صدر دفتر اور برانچوں کو کاروباری سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹیٹ بینک نے بی کیٹیگری کی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ ضوابط و ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث فوری طور پر معطل کردیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved