امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارتی کرکٹ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے،امیتابھ بچن کی پاکستانی بچے کو بھارت کا مستقبل کا قراردینے کی غلطی

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو حال ہی میں ایک خوش فہمی ہوئی جسے پاکستانی فنکاروں نے بڑے ادب سے دور کردیا۔ایک بچے کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہورہی ہے کہ پڑوسی ملک کے سٹار اداکار امیتابھ بچن بھی اس بچے کی تعریف میں کچھ جملے کہہ گئے۔

انسٹا گرام پر بچے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھاکہ بھارتی کرکٹ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے،بالی ووڈ شہنشاہ کی خوش فہمی کو دور کرنے کیلئے پاکستانی فنکار آگے بڑھے۔ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی گلوکار گوہر ممتاز لکھتے ہیں کہ جناب یہ بچہ پاکستان سے ہے،کچھ دن قبل اس کی یہ ویڈیو اس کی اپنی آئی ڈی سے ایک پاکستانی پیج پر شیئر کی گئی تھی لیکن اگر ہم ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے کے لیے راضی ہوں تو کرکٹ کا مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے، آپ کا سب سے بڑا مداح۔

چند لمحوں بعد گلوکار عاصم اظہر نے بھی گلوکار گوہر ممتاز کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ محترم پاکستان سے آپ کا سب سے بڑا مداح، جیسا کہ میرے دوست گوہر نے بتایاکہ یہ بچہ پاکستانی ہے لیکن آپ یقینی طور پر درست ہیں کہ دونوں فریقین کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے،اگر ہم جلد ہی پرانے دنوں کو واپس لے آئیں، جب دونوں طرف کے کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ ایک دوسرے کے ملکوں میں کھیلا کرتے تھے۔امیتابھ بچن کی اس ویڈیو پر دیگر فنکاروں نے بھی کمنٹس کئے ہیں اور اس بچے کی تعریف کی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved