امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران خان کے بغیر بھی شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نیویارک (این این آئی)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بغیر بھی شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں،جیل کاٹنے والے پی ٹی آئی ارکان توڑ پھوڑ، جلاو گھیرائوکی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے،پی ٹی آئی میں شامل ہزاروں افراد جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے، ہمیں سول ملٹری تعلقات کے چیلنج کا سامنا رہتا ہے،

جس سے انکار نہیں،امید ہے عام انتخابات نئے سال میں ہوں گے، عدلیہ کے فیصلوں میں مداخلت کروں گا نہ ہی عدالتوں کو کسی سیاسی مقصد کیلئے استعمال ہونا چاہیے۔امریکی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ شفاف الیکشن چیئرمین پاکستان تحریک انصاف یا جیل کاٹنے والے سیکڑوں پارٹی ارکان کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل کاٹنے والے پی ٹی آئی ارکان توڑ پھوڑ، جلاو گھیرائوکی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شامل ہزاروں افراد جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ فوج سے قریبی تعلق کی بات سیاست کا حصہ ہے اس پر توجہ نہیں دیتا، فوج اور وفاقی حکومت کے درمیان تعلق بہت ہموار، کھلا اور شفاف ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں سول ملٹری تعلقات کے چیلنج کا سامنا رہتا ہے، جس سے انکار نہیں، سول ملٹری تعلقات کے چیلنجز کی مختلف وجوہات ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں کے دوران سول اداروں کی کارکردگی خراب ہوئی ہے، پی ٹی آئی کو جیتنے سے روکنے کیلئے انتخابات میں فوج کی دھاندلی کی بات بیہودہ ہے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ امید ہے عام انتخابات نئے سال میں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر کا تقرر چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ پوچھتا ہوں چیف الیکشن کمشنر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیوں ہوں گے؟ عام انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کرائے گا، فوج نہیں۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف ذاتی انتقام پر عمل پیرا نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاستدان کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر قانون کی بحالی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان طے ہوتے ہی وفاقی حکومت ہر طرح کا تعاون کرے گی۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں میں مداخلت کروں گا نہ ہی عدالتوں کو کسی سیاسی مقصد کیلئے استعمال ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کالعدم کروانے کیلئے عدلیہ کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved