امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امریکہ یوکرین کو لانگ رینج اٹاکمزکلسٹر میزائل فراہم کرنے کا خواہاں

کیف(این این آئی)امریکی صدر جوزف بائیڈن کی انتظامیہ موسم خزاں میں یوکرین کے خلاف جوابی حملے کو تقویت دینے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اٹاکمز میزائل بھیجنے کے قریب ہے۔ کیف ایک سال سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ان میزائلوں کا مطالبہ کر رہا ہے جنہیں لاک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اپنے دورہ امریکہ کے اختتام پر کہا کہ یوکرین اور امریکہ نے ہتھیاروں کی مشترکہ پیداوار شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اقدام سے کیف فضائی دفاع کی پیداوار شروع کر سکے گا۔یوکرینوں سے اپنے یومیہ خطاب میں زیلنسکی نے کہا کہ طویل مدتی معاہدہ یوکرین میں ملازمتوں کے مواقع اور ایک نیا صنعتی اڈہ فراہم کرے گا۔

یاد رہے یوکرین کی معیشت جنگ اور روسی حملے کی وجہ سے تباہ ہو چکی ہے۔زیلنسکی نے صدارتی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ یہ واشنگٹن کا بہت اہم دورہ تھا، اس کے نتائج بہت اہم ہیں۔ ہم اس وقت تک مل کر کام کریں گے جب تک کہ یوکرین امریکہ کے تعاون سے ضروری ہتھیار تیار نہیں کر لیتا۔ امریکہ کے ساتھ دفاع میں مشترکہ پیداوار ایک تاریخی چیز ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved