امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک میں 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 38.67 فیصد ریکارڈ

کراچی (این این آئی) ملک میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کا مجموعی پارہ 38 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات سامنے آرہے ہیں اور مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے،

جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کا مجموعی پارہ 38 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جب کہ ماہانہ17 سے 23 ہزار تک آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی41 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں26 روپے 2 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چکن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 26 پیسے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 1 پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 14 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے پیاز فی کلو 2 روپے 41 پیسے مہنگے ہوئے،

اور اس دوران دال مسور،مونگ اور ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ ہوئی، رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے اور چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کی کمی ہوئی، جب کہ ایک ہفتے کے دوران آلو گندم کا آٹا گڑ اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved