امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان سے متعدد ممالک کو کھجورکی برآمدات جاری

مکوآنہ (این این آئی)پاکستان سے آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کینیڈا، یونان، ڈنمارک، بھارت، جرمنی،نیپال، سپین،سری لنکا، امریکا، فرانس اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک کو کھجورکی برآمدات جاری ہے جبکہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپناکر اس کی پیداوار میں مزید اضافہ کرکے نہ صرف ملکی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے بلکہ برآمدات کو مزید بڑھاکر اور زیادہ قیمتی زر مبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اثمار، ڈیٹ پام و زراعت نے بتایا کہ پنجاب میں کھجور کی کاشت کا رقبہ 90ہزارہیکٹر ہو گیاجبکہ باغبان زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کھجورکاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں کھجورکی کاشت سے 570 سے 630ہزار ٹن تک سالانہ پیداوار حاصل کی جاتی ہے جبکہ اس کی اوسط پیداوار فی پو دا اڑھائی سے3 من تک ہوتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ کھجورکی فصل کیلئے خشک اور گرم مرطوب آب و ہوا کی ضرورت ہوتی ہے جس میں گرمی زیادہ اور نمی کم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کھجورکی فصل میں سیم و تھور برداشت کرنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھجور انسانی جسم میں نئے خلیوں کو شفاف خون فراہم کرنے اور خون کی تیاری میں بھرپورمدد فراہم کرتی ہے جس میں میگنیشیم، کیلشیم، آئرن، فاسفورس اور دیگر معدنیات، وٹامن اے، بی، سی و لحمیات اور 70سے75فیصد تک نشاستہ کے اجزا پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان کھجورکے پودے کا پودے سے فاصلہ 20سے25 فٹ تک رکھیں اورفی ایکڑ پودوں کی تعداد 90سے 110کے درمیان ہونی چاہیے۔باغبان مزیدرہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved