امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی،بابر اعظم کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے شبمن گل دوسری پوزیشن پر آگئے۔بابر اعظم کے پوائنٹس 863 سے کم ہو کر 857 ہوگئے ہیں جبکہ شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 759 سے بڑھ کر 814 ہوگئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے بیٹر رسی ون ڈر ڈسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ امام الحق ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کے فخر زمان تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین بیٹرز کی لسٹ سے باہر نکل کر رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔محمد سراج 694 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved