امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے استقبالی پلان میں معمولی ردوبدل

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے استقبالی پلان میں معمولی ردوبدل کر دیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال صرف پارٹی کی مرکزی قیادت ہی کرے گی، پنجاب سمیت ملک بھر سے آنیوالے پارٹی رہنما اور کارکنان نواز شریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ کے بجائے مینار پاکستان پر جمع ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو ریلی کی صورت میں ایئرپورٹ سے مینار پاکستان نہیں لایا جائے گا، نواز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے مینار پاکستان پہنچیں گے۔ابتدائی پلان کے مطابق لیگی کارکنوں کو ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کرنا تھا، استقبال کے بعد نواز شریف کو ریلی کی صورت میں ایئرپورٹ سے مینار پاکستان لایا جانا تھا، نئے پلان کے مطابق مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے پنڈال میں پہنچنے پر پارٹی رہنما و کارکنان نواز شریف کا استقبال کرینگے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے بعد جاتی امرا رائیونڈ جائیں گے، جاتی امرا جانے کے لئے ہیلی کاپٹر یا بائی روڈ جانے کے دونوں روٹ پلان زیر غور ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جلسے سے خطاب کے بعد نوازشریف کی رائیونڈ واپسی کے حوالے سے دو تجاویز زیر غور ہیں، پہلی تجویز کے مطابق مینار پاکستان جلسے کے بعد نواز شریف داتا دربار پر حاضری دے کر جاتی امرا روانہ ہوںگے جبکہ دوسری تجویز یہ ہے کہ نواز شریف مینار پاکستان پر اپنے خطاب کے فوری بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا رائیونڈ روانہ ہو جائیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved