ممبئی(این این آئی)بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کو پاکستان کیلئے بڑا نقصان قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر ’’ایکس‘‘پر معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ لگتا ہے نسیم شاہ کے بارے میں خبر اس سے زیادہ خراب ہے جو لگ رہی تھی،اگر وہ اس سے محروم ہو گئے تو یہ گرین شرٹس کیلئے بہت بڑا نقصان ہوگا۔
گزشتہ روز کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انجری کے باعث فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے اگلے ایڈیشن سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق نسیم شاہ نہ صرف ورلڈکپ بلکہ کم ازکم 6ماہ کیلئے کرکٹ سے دور ہوسکتے ہیں،قومی ٹیم کو میگا ایونٹ کیلئے ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے تک کرنا ہوگا۔