اسلام آباد(این این آئی)نیب کے سابق پراسیکیوٹرز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سابق ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل راجہ عامر عباس نے کہاکہ بیشتر ترامیم پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں نے اپنے فائدے کیلئے کی تھیں، 50کروڑ سے کم کرپشن، بے نامی داری اور منی لانڈرنگ کو نیب کے دائرے سے باہر کرکے اسے ایک ٹوتھ لیس ٹائیگر بنا دیا گیا تھا۔
راجہ عامر عباس نے کہاکہ یہ ترامیم این آر اوٹو تھیں جسے سپریم کورٹ نے بالکل ٹھیک ختم کیا۔ سابق ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب ذوالفقار بھٹہ نے کہا کہ اپنے فائدے کیلئے قانون سازی کرنے کی دنیا کے کسی قانون میں گنجائش نہیں ہوتی۔ذوالفقار بھٹہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے غلط نیب ترامیم کو ختم کر کے بالکل ٹھیک فیصلہ دیا۔