کولمبو (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت سے بدترین شکست کے بعد کہاہے کہ ہمارے بولرز کے خلاف بھارتی بیٹرز کے پاس پلان تھا، ہم نے بیٹنگ بھی اچھی نہیں کی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے بولرز نے پلان کے مطابق ہی بولنگ کی لیکن ہماریفاسٹ بولرز کے خلاف روہت شرما اور شبمن گل کے پاس پلان تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اوپنرز کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے بھی عمدہ بیٹنگ کی، ہدف کے تعاقب میں ہم نے اچھی بیٹنگ نہیں کی اور پارٹنرشپ نہیں لگا سکے۔