امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

متعدی و غیر متعدی امراض کے کیسز پر این آئی ایچ کی ہفتہ وار رپورٹ سامنے آ گئی

کراچی(این این آئی) نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ (این آئی ایچ)نے ملک بھر میں متعدی اور غیر متعدی امراض کے کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ تیار کی ہے۔تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں 1 لاکھ 38 ہزار 566 ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ ہیضہ سے مشابہ مرض کے 2 لاکھ 1822 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ذرائع این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر میں ٹائیفائیڈ کے 8835 کیس رپورٹ ہوئے، انفلوئنزا سے مشابہ مرض کے 30 ہزار 748 کیسز، ڈائریا کے 11 ہزار 240 کیس، ہیضہ کے 813 کیس رپورٹ ہوئے۔گزشتہ ایک ہفتے میں کم عمر بچوں میں 17 ہزار 890 اے ایل آر آئی کیس رپورٹ ہوئے، اے ایل آر آئی بچوں میں سانس کی نالیوں کی سوزش کا مرض ہے،

خسرہ کے 447 کیسز اور چکن پاکس کے 313 کیس رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں کالی کھانسی کے 176، کانگو وائرس کے 8 کیس، گردن توڑ بخار کے 8 کیس، اور خناق کے 14 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ ہفتے ملک بھر میں کتے کے کاٹے کے بھی 1014 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور ان میں سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 701 رپورٹ ہوئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved