لاہور( این این آئی) گلوکارہ و اداکار ہ عینی طاہرہ نے نئی میوزیکل البم کے چار آڈیو گانے مکمل کر لئے جس میں سے ایک گانے کی ویڈیو بھی مکمل کی گئی ہے ۔ عینی طاہرہ نے تین سال بعد دوبارہ اپنے میوزیکل البم پر کام شروع کر دیا ہے
جس کے چار آڈیو گانے مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ ایک گانے کی ویڈیو بھی مکمل کی ہے جس میں عینی طاہرہ خود بطور ماڈل پرفارم کر رہی ہیںاور ان کے مد مقابل ٹک ٹاکر علی مغل نے پرفارم کیا ہے ۔ گانوںکی شاعری سخاوت گوہر اور میوزک ٹیپو نے مرتب کیا ہے جبکہ ڈی او پی فراز ہیں ۔اس البم کو اے ایس پروڈکشن کے بینر تلے لانچ کیا جائے گا۔