کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی، سپر فور مرحلہ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے، بارش کی آنکھ مچولی کی وجہ سے میچ کا فیصلہ دوسرے دن ہوا۔روہت شرما نے 56رنز بنائے اور شاداب خان کا شکار بنے، شبھمن گل نے 58 رنز بنائے اور شاہین آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
ان کے آئوٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، کوہلی 122 جبکہ راہول نے 111 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 27، امام الحق 9، بابراعظم 10، محمد رضوان 2، آغا سلمان 23، افتخاراحمد 23، شاداب خان 6، فہیم اشرف 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، شاہین شاہ آفریدی 7 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، نسیم شاہ اور حارث رئوف زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کے لئے نہیں آئے، اس طرح پاکستان نے 128 رنز بنائے اور بھارت 228 رنز سے فاتح رہا۔