اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم سے ملاقات میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر گفتگو کی، اس دوران انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی رائے ہے کہ الیکشن تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔
