کولمبو (این این آئی)ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو میں شیڈول ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں،
حریف ٹیم نے گرین شرٹس کے خلاف 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے کہ تیز بارش نے میچ رکوا دیا۔میچ کے آغاز سے قبل ہی محکمہ موسمیات کولمبو میں اتوار کو 80 فیصد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی جبکہ آنے والے پورے ہفتے شدید بارش کا امکان ہے۔واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیاکپ کا پہلا گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے باعث دونوں ٹیموں ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔