امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہمارے بولرز کے بارے میں کم بات ہونی چاہیے، ڈر ہے کہیں نظر نہ لگ جائے،امام الحق

کولمبو (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ ہمارے بولرز کے بارے میں کم بات ہونی چاہیے، ڈر ہے کہیں نظر نہ لگ جائے،پاک بھارت میچ پر سب کی نظریں ہوتی ہیں، باقی میچز سے پاک بھارت میچ کا تھوڑا فرق ہوتا ہے۔ایک انٹرویو میں امام الحق نے کہا کہ سب کھلاڑی انجوائے کرتے ہیں،

اس میچ میں اسٹار بننے کا موقع ہوتا ہے، پاک بھارت میچ میں آپ اچھا کریں یا جتوا دیاتو یہ سب کو یاد رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل اچھا ہے کہ ہم بھارت سے ایک دو میچز یہاں کھیل لیں، ہمیں بھارت کی بولنگ کا اندازہ ہو جائے گا اور کمزوریوں اور ان کے مضبوط پوائنٹس کا پتہ چل جائے گا۔

امام نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پہلے میچ سے متعلق کہا کہ کینڈی میں ہم نے ایک اچھے ٹوٹل میں انڈیا کو محدود کر لیا تھا، کھلاڑی ہمارے فارم میں تھے، ہم ٹوٹل حاصل کرنے کی امید کر رہے تھے۔کرکٹر نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم سے میری کیمسٹری ملتی ہے، ان کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ رہی ہیں، بیٹنگ کے دوران ہم دونوں آپس میں گفتگو کرتے ہیں ایک دوسرے کو سمجھاتے ہیں۔

قومی بیٹر نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز کے بارے میں کم بات ہونی چاہیے مجھے ڈر ہے کہیں نظر ہی نہ لگ جائے، میں بولرز کو کہتا رہتا ہوں کہ اگلے دو ماہ ایسے ہی کرتے رہو ہم سب کی زندگی تبدیل ہو سکتی ہے، ہمارے فاسٹ بولرز ایسے ہیں جن کے خلاف تمام ٹیمیں پلان بنا کر آتی ہیں۔امام نے کہا کہ ہم اکثر سوچتے ہیں کہ انہیں ہمیں نیٹ پر کھیلنا پڑتا ہے میچ میں نہیں، ہمیں اپنے فاسٹ بولرز کی وجہ سے حوصلہ ملتا ہے اور ہم پازیٹو رہتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved