امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سندھ کے تمام تھانوں کو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی(این این آئی)نگراں وزیرِاعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سندھ میں بھی بجلی چوروں کے خلاف اینٹی تھیفٹ الیکٹریسی مہم شروع کر دی گئی ہے۔اس مہم کے تحت آئی جی سندھ نے صوبے کے تمام تھانوں کی پولیس کو بجلی چوروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا ہے۔

اے آئی جی آپریشن شیراز نظیر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زون کے ڈی آئی جیز، حیدر آباد، میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد کے پولیس سربراہان اور صوبے کے تمام سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ان افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں بجلی کی فراہمی پر مامور کمپنیوں کے سربراہان کے تعاون سے بجلی چوروں کے خلاف فوری آپریشن شروع کریں۔

بجلی چوروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔حکم نامے میں تمام متعلقہ پولیس افسران کو اس مہم کی تفصیلات ہر جمعہ کو آئی جی اپریشن روم تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق مقامی پولیس علاقے کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی سے رابطہ میں رہے گی، بجلی چوروں کے خلاف مقدمے کا اندراج اور گرفتاری پر معاونت فراہم کی جائے گی۔ترجمان سندھ پولیس نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی ہفتہ واررپورٹ آئی جی سندھ کو بھیجی جائے گی اور ملوث افراد کو بجلی چوری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved