لاہور( این این آئی)ڈیموں کی کمی کے باعث پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیموں کی کمی کے باعث 13 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ تربیلا اور منگلا ڈیموں کے برابر پانی سمندر کی نذر ہوگیا جس کی اقتصادی لحاظ سے مالیت 13 ارب ڈالر بتائی جارہی ہے۔
