امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ترکیہ، لڑاکا طیارے کا فیول ٹینک زمین پر آگرا، تین کاریں تباہ

انقرہ(این این آئی)ایک غیر معمولی واقعے میں انقرہ میں ترکیہ کی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے لڑاکا طیارے ایف فور فانٹون سے ایک اضافی فیول ٹینک کھلی پارکنگ میں گر گیا اور پارکنگ میں کھڑی تین کاریں تباہ ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی ویب سائٹ ینی شفق نے ویڈیو کلپ بھی شائع کیا جس میں فیول ٹینک گرنے کے خوفناک لمحے کو دکھایا گیا۔ یندھن کا بہت بڑا ٹینک دو کھڑی کاروں پر آ گرا۔ تصادم سے تیسری کار کی ونڈ شیلڈ اور چھت بھی تباہ ہو گئی۔تصادم کے باعث راہگیروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ حادثے کے نتیجے میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

کاریں مسافروں کے بغیر کھڑی تھیں۔ لڑاکا طیارے نے انقرہ کے شمال مغرب کے علاقے سے ٹیک آف کیا۔ اس علاقے میں اس وقت ایوی ایشن فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ترک وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری فضائیہ سے تعلق رکھنے والے ایک F-4 جنگی طیارے کا ایک حصہ انقرہ کے آسمان میں پرواز کے دوران نامعلوم وجہ سے ایک کھلی پارکنگ میں گر گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved