ریاض(این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت یونیسکو نے سعودی عرب کے 50 تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل مقامات کو اپنی فہرست میں شامل کرنے پر غور کررہا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی سعودی عرب میں اپنا 45 واں اجلاس منعقد ہوا،
جس میں مملکت میں موجود 50 مقامات کو ادارے کی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کیا گیا۔ جن میں 37 ثقافتی مقامات، 12 قدرتی مقامات، اور متعدد اہمیت کے حامل دو مقامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی حدود میں پانچ مقامات کی مرمت کا کام بھی شامل ہے۔سعودی عرب جسے گذشتہ اجلاس میں کمیٹی کی سربراہی کی منظوری دی گئی تھی،
اس میں عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل چھ مقامات شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی تعلیم، سائنس اور ثقافت سے متعلق تنظیم (UNESCO) کی کمیٹی کے توسیعی اجلاس کے کام میں عالمی ثقافتی ورثہ کے میدان میں ینگ پروفیشنلز فورم کا افتتاح بھی شامل ہے۔کمیٹی نے اپنے پہلے سیشن کا آغاز کیا جس کا تعلق عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے میدان میں نوجوانوں کے کردار کو مستحکم اور مضبوط کرنا ہے۔ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے لیے تمام ضروری لوازمات اور وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے۔