امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 افسران اور ایک جوان شہید

اسلام آبا د/گوادر(این این آئی)گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے 2 افسران اور 1 جوان نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

وزیراعظم کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک بحریہ کے تیں اہلکاروں کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار اور شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا ء کی گئی ۔نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے گوادر میں نیوی ہیلی کاپٹر حادثہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔ نگران وزیر داخلہ نے کہاکہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان کی شہادت پر انتہائی دکھ ہوا،

جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوان کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہاکہ شہداء کے اہل خانہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں،فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا گوادر میں تربیتی پرواز کے دوران پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے پر شدید افسوس اوردو افسروں اور ایک جوان کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔سابق وزیر اعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ ملک وقوم کے لئے شہداء عظیم قربانیاں دے رہے ہیں ۔سابق وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved