امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پولیس ناقص تفتیش سے لوگوں کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں شیخوپورہ میں اراضی تنازعہ پر قتل کیس کی سماعت کے دور ان جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے ہیںکہ پولیس ناقص تفتیش سے لوگوں کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے، پولیس نے مرضی سے نہیں قانون کے مطابق تفتیش کرنی ہوتی ہے۔جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل بینچ نے شیخوپورہ میں اکبر نامی شہری کے قتل کیس میں ملزم کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

جسٹس مظاہر علی نقوی کی ناقص تفتیش پر آر پی او اور ڈی پی او شیخوپورہ کی سرزنش کرتے ہوے ریمارکس دیئے کہ پولیس ناقص تفتیش سے لوگوں کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے۔پولیس اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی،پولیس نے مرضی سے نہیں قانون کے مطابق تفتیش کرنی ہوتی ہے،قتل کا مقدمہ ہے کسی کی جان لی گئی ہے،آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز نے عدالت کو بتایا کہ ناقص تفتیش پر آئی او کو شوکاز نوٹس پر وضاحت مانگی ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ تفتیشی افسر نے ملزم کے بیان پر اس کو کیسے بے گناہ کردیا۔جسٹس مظاہر نقوی کا تفتیشی افسر سے پوچھا کہ ملزم کو بے گناہ کس کے کہنے پر کیا؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈی ایس پی فیروزوالا میاں شفقت کے کہنے پر رپورٹ لکھی۔عدالت نے ملزم سانول یوسف کی ضمانت درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سانول یوسف پر جون 2022 میں اکبر نامہ شہری اراضی تنازعہ پر قتل کا الزام ہے

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved