امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شدید بارشیں،ایشیا کپ کا سپر فور مرحلہ کولمبو سے منتقل کیے جانے کا امکان

کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز سے سری لنکا میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچ بھی متاثر ہورہے ہیں۔

گز شتہ روز پالی کیلے میں کھیلا گیا پاکستان اور بھارت کا میچ بھی شدید بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوپایا تھا اور بے نتیجہ ہی ختم کردیا گیا تھا۔ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو میں کھیلے جانے ہیں مگر مون سون سیزن کی وجہ سے دمبولا، پالی کیلے اور کولمبو پچھلے پانچ روز سے تیز بارش کی زد میں ہیں اور ماہرین موسمیات کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔

کسی حد تک یہ امید تھی کہ کم از کم کولمبو میں بارشوں کا سلسلہ تھم جائے گا اور یہاں صورتحال میچز کے لیے موزوں ہوگی مگر لنکن دارالحکومت میں برستی تیز بارش اب ایشین کرکٹ کونسل کو اپنے فیصلے پر نظرثانی پر مجبور کررہی ہے۔کولمبو میں ایشیا کپ کے سلسلے کا پہلا میچ 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور اے سی سی شہر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میچز کی منتقلی کے حوالے سے اے سی سی کی جانب سے ایک یا دو روز میں فیصلہ کیے جانے کی توقع ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved