امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نائیجیریا، مسلح ملزمان کی مسجد میں فائرنگ سے 7 نمازی شہید

ابوجہ(این این آئی) نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کدونا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کدونا کے دور دراز کے گاوں کی مسجد میں فائرنگ اس وقت کی گئی جب بڑی تعداد میں نمازی عبادت کر رہے تھے۔

ملزمان نے پوری کارروائی اطمینان سے کی اور فرار ہوگئے۔کدونا پولیس کے ترجمان منصور ہارونہ نے رائٹرز کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔مسجد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10 سے زائد نمازیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں دو نمازیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔گزشتہ 3 برسوں سے نائیجیریا کے شمال مغرب میں مسلح گروہوں نے امن و امان کو تہہ و بالا کر رکھا ہے۔

ہزاروں افراد کو اغوا کرکے تاوان لیا گیا اور عدم ادائیگی پر درجنوں کو قتل بھی کیا گیا۔سڑک پر سفر کرنا محفوظ ہے اور نہ ہی بھتا اور تاوان دیے بغیر کھیتی باڑی کرنا آسان رہا ہے۔ پولیس اور فوج ان علاقوں میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ان حملوں نے نائجیریا کی سیکورٹی فورسز کو پریشان کر دیا ہے۔ ان علاقوں میں وہ گروپس بھی کارروائیوں میں سرگرم ہیں جو اپنا تعلق انتہا پسند جماعتوں جیسے داعش اور التحریر وغیرہ سے ظاہر کرتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved