امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ، دونوں ٹیمو ں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

پالی کیلے (این این آئی)ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 267 رنز کا ہدف دیا ہے تاہم بارش کے باعث میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا اور دونوںٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ،پاکستانی ٹیم کے بائولر نے بھارتی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی ، 66رنز پر چار بھارتی بلے باز پویلین جا پہنچے ،

ایشان کشن اور ہردک پانڈیا نے ٹیم کو سہارا دیا تاہم پوری ٹیم 49ویں اوورز میں 266رنز پر ڈھیر ہوگئی ،پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ حارث رف اور نسیم شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے بائولنگ کا آغاز شاہین شاہ آفریدی نے کیا اور ابتدائی اوورز میں بھارتی بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں آغاز کرتے ہوئے چار اوورز میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی تاہم اس موقع پر میچ میں بارش نے مداخلت کردی جس کے سبب آدھے گھنٹے سے زائد تک کھیلا رکا رہا۔میچ دوبارہ شروع ہوا تو شاہین شاہ آفریدی زیادہ بہتر ردھم میں نظر آئے اور تیسری ہی گیند پر شاہین نے بھارتی کپتان روہت شرما کو بولڈ کردیا۔

شاہین آفریدی نے نپی تلی بالنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے اگلے اوور کی تیسری گیند پر ویرات کوہلی کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو دوسری کامیاب دلائی۔حارث رئوف کو بائولنگ پر متعارف کرایا گیا تو شریاس آئیر نے ان کا استقبال دو چکے لگا کر کیا تاہم اگلے اوور میں فاسٹ بالر نے اس کا بدلہ انہیں پویلین رخصت کر کے کیا اور بھارتی ٹیم 10 اوورز میں 48 رنز پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی ۔

شبمن گل پوری اننگز کے دوران جدوجہد کرتے نظر آئے اور بالآخر ان کی 32 گیندوں پر 10 رنز کی اننگز کی حارث رئوف کے ہاتھوں ہی اختتام کو پہنچی اور بھارت کو 66 رنزپر چوتھا نقصان پہنچا۔نوجوان بلے باز ایشان کشن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔بھارت کے دونوں بیٹرہردک پانڈیا،اور ایشان نے دبا ئومیں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لیے 138 رنز کی شاندار شراکت قائم کی لیکن حارث رئوف نے ایک مرتبہ پھر ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے ایشان کشن کو چلتا کردیا

جنہوں نے آئوٹ ہونے سے قبل 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ہردک پانڈیا نے دوسرے اینڈ سے دھواں دھار بیٹنگ جاری رکھی اور حارث رف کو ایک اوور میں تین چوکے لگائے جس سے ایسا محسوس ہونے لگا کہ وہ اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہیں گے تاہم شاہین شاہ آفریدی نے 87 رنز پر ان کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا۔روایندرا جدیجا سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہو سکی اور وہ بھی صرف 14 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ نے شردل ٹھاکر کا بھی کام تمام کردیا۔

کلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ نے اسکور کو 261 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر اسپنر وکٹ کیپر کو کیچ دے پویلین لوٹ گئے۔بمراہ نے نسیم شاہ کو چوکا لگایا اور اگلی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں وہ بانڈری پر کیچ دے بیٹھے۔بھارت کی پوری ٹیم 266 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ حارث رف اور نسیم شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کی اننگز کے اختتام کے ساتھ ہی بارش نے میچ میں مداخلت کردی اور گرائونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ کافی دیر تک تاخیر کا شکار شکار رہا۔

امپائرز نے کئی مرتبہ گرانڈ کا معائنہ کیا اور بالآخر مسلسل بارش اور گیلی آئوٹ فیلڈ کے باعث امپائرز نے دونوں کپتانوں کی باہمی رضامندی سے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔میچ بے نتیجہ ختم ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی اکیو ویدر نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے بارش کا 58 فیصد امکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد اگلے 3 گھنٹے شام 6 بجے تک موسم صاف رہا ۔

پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رئوف شامل تھے پاکستان کے خلاف بھارت کی پلیئنگ الیون میں روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمرا شامل تھے ۔ دوسری جانب سری لنکا اورپاکستان نے سپر 4مرحلے کے بھی کوالیفائی کرلیا ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved