امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خورشید شاہ نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کا حل بتادیا

سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا حل بتاتے ہوئے ملک کے 5 کروڑ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 50 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے اور کہتے ہیں کہ 50 ہزار روپے تنخواہ ہونے سے سرکاری ملازمین مہنگی بجلی ،مہنگا پیٹرول اور مہنگا آٹا آسانی سے خرید سکیں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تاجروں کا بجلی کے بلوں میں اضافے پر احتجاج صحیح ہے ان کو بل بھرنے سے واپڈا کے افسران اور ملازمین روکتے ہیں اور انہیں مجِبور کرتے ہیں کہ وہ بجلی چوری کریں اس لیے پہلے واپڈا اور اس کی ڈسکوز کمپنیوں کو ٹھیک کرنا ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ایک بین الااقوامی مسئلہ ہے ملک میں اس وقت مہنگائی کی وجہ سے غریب کے پاس جان دینے کے سوا کچھ باقی نہیں بچا ہے انہیں مہنگائی سے بچانا ریاست کی ذمہ داری ہے جس کے لیے ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہوگااور قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی کیونکہ اسنکے بغیر ہم مہنگائی پر قابو نہیں پاسکتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ دنیا مہنگائی کے ساتھ چلتی ہے اور ممالک اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرتے ہیں لیکن ہم مہنگائی کے ساتھ نہیں چلتے اور نہ ہی اقدامات کرتے ہیں ہم نے اپنے مختصر دورمیں 2011 کے بعد سرکاری ملازمین کی 35 فیصد تنخواہیں بڑھائیں کیونکہ ہم۔چاہتے تھے کہ تنخواہیں بڑھانے سے ایک ہزار ارب روپے مارکیٹ میں آئے گا دکاندار کی دکان چلے گی مال بکے گا تو انڈسٹری چلے گی اور انڈسٹری چلی تو مزدوروں کی ضرورت پڑے گی

اس سے بے روزگاری پر قابو ہوگا ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو سبسڈی دیتی ہے وہ غریب تک نہیں پہنچتی ہے اور مل والے کھا جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات نہیں ہے کہ تاجر خوشحالی کی طرف نہیں جارہے۔ہیں ان کی دکانیں عید الفطر پر خالی تھیں اور عید الاضحی پر بھری نظر آئی تھیں ان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سکھر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ مہنگائی ہوگی تو چھینا جھپٹی بڑھے گی ان کا کہنا تھا کہ صحافی جان محمد مہر کے قاتل ایکسپوز ہوچکے ہیں ہم ان کے قتل پر کوئی قبائلی جرگہ نہیں ہونے دیں گے اور صحافی جان محمد مہر کے قتل۔کو ضایع ہونے نہیں دیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved