امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عدالتی نظام کے ’’لاڈلے‘‘کو باہر جانے کی کیا ضرورت ہے ؟ رانا ثنا اللہ

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عدالتی نظام کے ’’لاڈلے‘‘کو باہر جانے کی کیا ضرورت ہے ؟ ،عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے ،یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو پاکستان واپس لانے، رہا کرانے اور آباد کرانے والے اب دہشتگردوں کو نیا راستہ دکھا رہے ہیں ،جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،پہلے ہیرو بنایا، فارن فنڈنگ کی، اقتدار دلایا،اقتدار میں لا کر پاکستان کی معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کئے، مہنگائی سے خانہ جنگی کی راہ ہموار کی،

نوجوانوں کے ذہن میں بارود بھرا تاکہ وہ حملہ آور جتھوں میں بدل جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں کھڑا کرنے سے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسانوں کے حقوق غصب کرنے والوں کو دلی خوشی ہوئی ،کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ،عمران نیازی پر یہ پیسہ کون خرچ کررہا ہے؟۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved