امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مختلف تاجر تنظیموں کی کال پر بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

لاہور(این این آئی)مختلف تاجر تنظیموں کی کال پر بجلی کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے خلاف لاہور سمیت ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے، مختلف مقامات پر تاجروں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے جس میں بجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا گیا،

مختلف اضلاع میں وکلاء نے بھی بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی، تاجر رہنماؤں نے کہا کہ کامیاب ہڑتال اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک بھر کے تاجر اپنے حقوق کیلئے متحد ہیں، یہ صرف ٹریلر ہے اگر ہمارے مطالبات کی شنوائی نہ ہوئی تو اس سے بڑھ کر اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ سمیت دیگر تاجر تنظیموں کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، تاجروں کے احتجاج میں سول سوسائٹی کے افراد اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بھی شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی کے بلوں میں اضافے کو واپس لینے کے مطالبات درج تھے جبکہ اس موقع پر بجلی کے بل بھی نذر آتش کئے گئے۔

صوبائی دارالحکومت میں انار کلی بازار،اس سے ملحقہ تمام بازار، مال روڈ، اچھرہ،گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن کی تمام مارکیٹیں، مصری شاہ لوہا مارکیٹ،برانڈرتھ روڈ،اردو بازار،آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ،ہال روڈ اور اس سے ملحقہ مارکیٹیں،حفیظ سینٹر، کمپیوٹر و موبائل مارکیٹ،سرکلر روڈ،اعظم کلاتھ مارکیٹ،پاکستان کلاتھ مارکیٹ، نیلم سینما مارکیٹ،گڑھی شاہو بازار، صدر بازار،اسلامپور ہ بازار،مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن، باغبانپورہ بازار سمیت تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں۔

کچھ مقامات پر دکانداروں نے انفرادی طور پر کاروبار کھلا رکھا تاہم خریداروں کا رجحان نہ ہونے کے برابر رہا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں نے خوشی سے ہڑتال کی کال نہیں دی بلکہ حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ اب بلوں کی ادائیگی کرنا محال ہو گیا ہے، مہنگائی اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کی اکثریت کو اتنی آمدن نہیں ہوتی کہ وہ بجلی کے بھاری بھرکم بل ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے ہڑتال کو کامیاب کر کے ثابت کیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لئے متحد ہیں،تاجروں نے پر امن احتجاج ریکارڈ کر ا دیا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ تاجر وں کے مطالبات کی شنوائی ہو گی اور بجلی کے بلوں کے نہ صرف کمی کی جائے گی بلکہ انہیں ایک سطح پر منجمد کیا جائے گا۔انجمن تاجران ٹھوکر نیاز بیگ کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے ٹھوکر نیاز بیگ روڈ پر ٹریفک بلاک ہو گئی۔

صدرانجمن تاجران وممبر لاہور چیمبرایگزیکٹو کمیٹی مجاہدمقصودبٹ نے کہا کہ تمام سرکاری افسران کو ملنے والے فری یونٹس ختم کیے جائیں،تاریخ کی بدترین مہنگائی نے کاروبار کا پہیہ جام کردیا ہے،لاہور میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ایک ٹریلر ہے،اگر بلوں میں ناجائز اضافی ٹیکسوں کو ختم نہ کیا گیاتو گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دینے پرمجبور ہوں گے،نگران وزیراعظم چوبیس گھنٹے کے اندراضافی ٹیکسوں کے خاتمے کا اعلان کریں۔

آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میر نے کہا کہ ہمارے کم آمدن والے 60 فیصد لوگ جو خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ان کو اس مہنگائی کے طوفانی دور میں یوٹیلیٹی بلز، پٹرول، اشیائے خوردونوش پر ریلیف ملنا بہت ضروری ہے، عام آدمی کو آئی ایم ایف، کیپیسٹی پیمنٹس، لائن لاسز اور دیگر ٹیکنکل باتوں سے کیا غرض،یہ باتیں وہاں کریں جہاں نئی پالیسیاں بنائی ہیں، اگر کوئی وزیر اعظم یا کابینہ یہ کہے کہ میرے ہاتھ پاؤں بندھے ہیں اور میں غریبوں کو ریلیف نہیں دے سکتا تو پھر ایسی حکومت سرکاری اخراجات و مراعات کی کیونکر حقدار ہو جو کہ غریبوں کا ہی مال ہے،

ان کو چاہیے کہ حکومت سے چلتے بنیں تاکہ خزانہ پر ان بے بسوں کو ملنے والی مراعات کا بوجھ تو کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں نے پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور سبز باغ دکھانے کی بجائے فی الفور بجلی کے بلوں میں حقیقی ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے کاروباری حالات میں شدید مندی کا رجحان ہے، بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگیاں کہاں سے کی جائیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved